ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد کے حالات بتا دیئے

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ نے 2018 میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کا سامنا کرنے کے بعد کے حالات بیان کر دیئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈس وارنر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اہلخانہ کے ہمراہ جنوبی افریقہ سے وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کینڈس وارنر نے کہا کہ ہمارے ارد گرد پولیس اہلکار موجود تھے اور بدحواسی تھی، میں خود کو مجرم تصور کر رہی تھی۔ڈیوڈ وارنر نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی، اسے تکلیف ہو رہی تھی جو میں اس کی آواز میں سن سکتی تھی اور اس سے مجھے بہت دکھ ہوا۔ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ نے کہا کہ ہمارے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا سوائے سر جھکا کر چلتے رہنے کے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی بلے باز کیمرون بینکرافٹ فیلڈ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعترافِ جرم کیا۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلیا کے دستبردار کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی تھی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…