لاہور ( این این آئی) لاہور میں شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس کے ٹریک پر چلنے والی نئی بسوں میں تکنیکی خرابیاں آنا شروع ہوگئیں۔ایک سال کے دوران 28 مرتبہ بسیں خراب ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔میٹرو ٹریک پرچلنے والی 9 بسیں خراب ہوکر نشتر ٹائون بس ڈپو میں کھڑی کر دی گئیں۔ویڈا میزا کمپنی کی بس نمبر میٹرو 19کا انجن فیل ہوچکا۔میٹرو بس نمبر 16حادثے کے سبب میٹرو ڈپومیں کھڑی کر دی گئی ہے۔بس میں تکنیکی خرابی آنے سے میٹرو بس نمبر 47حادثے کا شکار ہوچکی ہے۔میٹرو بس نمبر 47کے حادثے کی تاحال انکوائری رپورٹ نہیں بن سکی۔