منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، شاہد خاقان عباسی

datetime 17  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن)شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں کا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اداروں کو آین کے دارے میں رہ کرکام کرنا ہوگا، الیکشن میں پتہ چلے گا

کون کمزور ہے اور کون نہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد (ن )لیگ نواز شریف واپس آئیں گے، ان کے آنے سے پارٹی کو تقویت ملے گی، وہ علاج کروانے گئے تھے، علاج کروا کر پاکستان واپس آجائیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ بھول جاتے ہیں نواز شریف کے ساتھ کیا ہوا، ان کی چلتی حکومت کو توڑ کر انہیں سیاست سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی، جج کو بلیک میل کر کے یہ فیصلہ کروایا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سابق وزیراعظم نے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے لئے وزیر کی پریس کانفرنس کرنا ٹھیک نہیں، اوگرا کا کام ہے کہ وہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے۔ سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن)شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں کا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اداروں کو آین کے دارے میں رہ کرکام کرنا ہوگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…