جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان المبارک،گوادر میں چین کی جانب سے 3 روزہ افطار کا سلسلہ جاری

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رمضان کے مقدس مہینے میں چینی سفارت خانے کی جانب سے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی ( سی او پی ایچ سی ) اور مقامی این جی او ”ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن گوادر” کے تعاون سے گوادر کے سینکڑوں مقامی عام لوگوں کے لیے تین روزہ افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق افطار استقبالیہ اتوار کو شروع ہوا یہ پیر اور ( آج)) منگل تک جاری رہے گا۔

چینی سفارتخانے نے گوادر کے مقامی لوگوں کو رمضان المبارک کے روزوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ معاشرے کے نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے گوادر کے 200 سے زائد افراد کو تین دن تک روزانہ افطار کے وقت کھانا پیش کیا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وسیع افطار میں تازہ پانی، مشروبات، روایتی لذتیں (میٹھا اور نمکین)، کھانے اور مقامی پکوان شامل ہیں ۔ سی او پی ایچ سی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سی ایس آر فریم ورک کے تحت، سی او پی ایچ سی گوادر کے مسلمان باشندوں کو بھائی سمجھ کر ان کے لیے خصوصی افطار کا اہتمام کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کا 3 روزہ افطار پروگرام جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا ہے جو انسان دوستی، انسانیت اور چین اور گوادر میں غریب لوگوں کی مقامی کمیونٹی کے درمیان عوام سے عوام کے رشتے پر لازوال نقوش چھوڑتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے عہدیدار نے کہا کہ جس طرح کی امداد ہمیں سفارت خانے سے ملی وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کو کھانے کے لیے کافی مدد کرنے کے علاوہ، یہ مقامی نوجوانوں کے حوصلے کو بڑھاتا ہے کہ چینی بھائی دکھ سکھ میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے ایک اور عہدیدار نے سی او پی ایچ سی اور چینی حکام کی جانب سے نیک کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چینی بھائیوں کی جانب سے خاص طور پر مذہبی تقریب کے لیے اس طرح کی فراخدلی سے تعاون ان کی شمولیت اور بقائے باہمی کے وڑن کی عکاسی کرتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…