فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے علاقے بوڑے وال میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راشن کی تقسیم کے دوران بے نظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ایک 55 سال کی خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ واقعے میں 2 خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک شخص کی جانب سے نجی طور پر راشن تقسیم کیا جارہا تھا کہ اس دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔