ممبئی (این این آئی) بھارت کے سابق لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ارجن ٹنڈولکر نے بالآخر انڈین پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کرلیا۔ارجن نے ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل ڈیبیو کیا، انہوں نے2اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17رنز دیئے۔
آئی پی ایل میں ڈیبیو کے ساتھ ہی ارجن اور سچن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا، وہ بھارتی ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے بن گئے۔سچن ٹنڈولکر نے 2008ء سے 2013ء کے درمیان ممبئی انڈینز کی ہی نمائندگی کرتے ہوئے 78 میچز کھیلے اور 2ہزار 334رنز بنائے، جبکہ 51میچز میں کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔والد کے بعد اب ارجن ٹنڈولکر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں،جس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے کی جوڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔بیٹے کے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے پر سچن ٹنڈولکر نے ارجن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی مبارکباد دی گئیں۔واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ بھارت کے سابق لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ارجن ٹنڈولکر نے بالآخر انڈین پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کرلیا۔