ممبئی (این این آئی)پاکستانی اداکار، فلم پروڈیوسر، ہدایت کار اور ٹیلی ویڑن میزبان شہریار منور صدیقی کی ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ہمراہ جھگڑے کی متنازع وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔یاد رہے کہ اس متنازع وائرل ویڈیو سے متعلق اداکار عمران اشرف نے
تبصرہ دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ‘ میری خواہش ہے کہ یہ ویڈیو کلپ ڈرامائی ہی ہو’۔تاہم اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ، اداکار عمران اشرف کی خواہش بھی پوری ہوگئی۔ اداکار شہریار منور نے اس ویڈیو کی اصل کہانی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ ویڈیو واقعی ڈرامائی تھی۔اداکار شہریار منور نے ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ہمراہ ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اس متنازع ویڈیو کی حقیقت بتاتے ہوئے اسے پبلیسٹی اسٹنٹ قرار دیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ بیشتر سوشل میڈیا صارفین منفی مواد کو خوب وائرل کرتے ہیں، اس بات کا عملی تجربہ کرنے کے لئے ہم نے مذکورہ ویڈیو ریکارڈ کی تھی ، کیونکہ ان کی آنے والی یوٹیوب سیریز ایک ایسی کی لکھاری کی کہانی ہے۔