جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

باجوہ نے ہماری حکومت کے امریکہ اور سعودیہ سے تعلقاب خراب ہونے کی مہم چلائی‘عمران خان

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ باجوہ نے ہماری حکومت کے امریکہ اور سعودیہ سے تعلقاب خراب ہونے کی مہم چلائی جس کا مقصد ایکسٹینشن حاصل کرنا تھا،اگر اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کے کہنے پر رقم نہ دی تو اس کا مطلب ہے کہ آئین ختم ہوچکا ہے، اسکا مطلب یہاں قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے،یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں،

یہ مجھے صرف جیل نہیں ڈالنا چاہ رہے بلکہ یہ مجھے ختم کرنا چاہ رہے ہیں، پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران بیان میں کہا کہ آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، مجھے اطلاع ملی ہے کہ عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا اور مجھے خوف ہے وہاں خون خرابہ ہوگا۔عمران خان نے عدالت سے پولیس آپریشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ مجھے صرف جیل نہیں ڈالنا چاہ رہے بلکہ یہ مجھے ختم کرنا چاہ رہے ہیں، پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا۔بعد ازاں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ آئین کے مطابق مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے، 90دن سے باہر الیکشن نہیں ہوسکتے اس کے باہر آئین ختم ہوجاتا ہے اس پر ملک بھر کی ساری لیگل کمیونٹیز متفق ہیں۔عمران خان نے کہا کہ 90دن کے بعد نگران حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں رہے گی، 90دنوں کے بعد جو کچھ کریں گے وہ غیر آئینی ہوگا، انہیں ہٹا کر ایک ایڈمنسٹر لگانا چاہیے جس کا کام صرف الیکشن کروانا ہو۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ نگران حکومت کسی اور ایجنڈے پر آئی ہوئی ہے، نگران حکومت سب کچھ کر رہی ہے ماسوائے الیکشن کروانے کے، یہ نگران حکومت وہ انتقامی کارروائی کر رہی ہے جو کبھی منتخب حکومتوں نے نہیں کی، یہ لندن پلان کا حصہ ہے

جہاں نواز شریف سے وعدہ کیا گیا تھا، یہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے اور نواز شریف کے کیسز ختم کرنے کے ایجنڈے ہر چل رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب سے ہمارے تعلقات خراب تھے، یہ جنرل (ر) باجوہ نے ہمارے خلاف مہم چلائی کیوں کہ وہ ایکسٹینشن چاہتے تھے، 3ماہ میں او آئی سی کی دو میٹنگ پاکستان میں ہوئیں یہ کبھی پاکستان میں ہوا؟

بتائیں ایسا کبھی پاکستان میں کتنی دیر پہلے ہوا تھا؟۔انہوں نے کہا کہ چین، سعودیہ، ترکی اور ٹرمپ سمیت بورس جانسن کے ساتھ ہمارے خوشگوار تعلقات تھے، ان کو کون پوچھتا ہے یہ کہتے ہیں ہمارے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کے کہنے پر رقم نہ دی تو اس کا مطلب ہے کہ

آئین ختم ہوچکا ہے، اسکا مطلب یہاں قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کی بری طرح پامالی کی جارہی ہے، لوگوں کو پہلے اغوا جبکہ اس کے بعد چارج لگائے جاتے ہیں، جدھر دیکھیں پی ٹی آئی کا آدمی ہے سوشل میڈیا کا ہت پکڑ لیتے ہیں، ہمارا میڈیا پر بلیک آئوٹ کیا ہوا ہے۔



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…