جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

شعیب اختر برانڈ اچھے سے بناتے ہیں‘ شاہین شاہ آفریدی کا طنز

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شعیب اختر کے بابر اعظم سے متعلق بیان پر طنز کیا ہے۔کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں کھلے عام کہتا ہوں کہ

ابھی بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں ہے کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی کوئی لڑکا نہیں بول سکتا کیوں ابھی تک صرف میں، آفریدی اور وسیم اکرم اشتہاروں میں آرہے ہیں؟۔کرکٹر کے اس بیان کے بعد شاہد آفریدی سمیت کئی دیگر کرکٹرز نے بھی انہیں غلط قرار دیا تھا جن میں کامران اکمل بھی شامل ہیں۔تاہم اب مقامی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہین آفریدی سے میزبان نے سوال کیا کہ شعیب اختر کی کون سی خوبی سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟۔شاہین نے مخصوص انداز میں مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ برانڈ اچھے سے بناتے ہیں۔شاہین کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین نے میمز بھی بنانا شروع کردی ہیں۔اس کے علاوہ شاہین نے بتایا کہ ان کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ان کے پسندیدہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…