منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عید کے دن پورے کراچی کو لنچ اور عید ملن پارٹی کی دعوت

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کی عید کے دن پورے کراچی کو لنچ اور عید ملن پارٹی کی دعوت دیدی ۔صوبائی دارالحکومت کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 26 ویں روزے کی سحری گلزار ہجری اسکیم 33 میں عوام کے درمیان کی جہاں ان کا لوگوں نے والہانہ استقبال کیا۔

گورنر سندھ کو گلزار ہجری آمد پر اجرک، سندھی ٹوپی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی سڑکیں خراب ہیں وہ ٹھیک کرنی ہیں، گزشتہ روز سحری کے بعد گلشن معمار سے گورنر ہاؤس واپس جارہا تھا تو ایک ایک سڑک دیکھ رہا تھا، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں،کہاں ہیں وہ کنٹریکٹر جو اربوں کے کنٹریکٹ لے کر سورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آڈٹ کو بلاؤں گا کہ وہ آڈٹ کریں کہ تین سالوں سے سڑکیں کیوں نہیں بنیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ خدارا کم سے کم تنخواہ 50ہزار کردیں،سی ایم صاحب نیک نیت انسان ہیں مجھے امید ہے وہ کام کریں گے۔کامران ٹیسور ی نے کہا کہ نوجوان کو شیشہ،گٹکا، ماوے پر احساس محرومی نے لگایا ہے جو لوگ بچوں کو ان نشوں پر لگارہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سی ایم کو گورنر ہاؤس میں افطار کرنے کی دعوت دی تھی تاہم وہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں عید کے روز لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، پورے کراچی کو دعوت ہے، لنچ کے ساتھ عید ملن پارٹی کی اور ساتھ میں قوالی بھی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…