اسلام آباد (این این آئی )سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت نے 14 مئی کی تاریخ دی ہے الیکشن 14 مئی کو ہی ہوں گے، عدالت نے آئین کے تحت تاریخ دی ہے۔انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ رانا ثناء اللہ کون ہوتے ہیں یہ فیصلہ دینے والے کہ 14مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سارے ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہونے پر بات چیت ہو سکتی ہے، کریک ڈاون بند کریں گے تو بات ہو سکتی ہے، حکومت کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے نہ ججز اور بینچ پر، ہر جج کا نام لے کر گالم گلوچ کر رہے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہاکہ خان صاحب!کے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ یہ عید پر کچھ کریں گے، کسی کی خواہش پر الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے۔