جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

عدالت نے سارے فیصلے کرنے ہیں تو پھر پارلیمان اور کابینہ کی کیا ضرورت؟ مصدق ملک

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عدالت نے سارے فیصلے کرنے ہیں تو پھر پارلیمان اور کابینہ کی کیا ضرورت ہے؟ اب کابینہ اور پارلیمان کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت برائے پیٹرولیم نے کہاکہ (آج) سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرے گی میں نہیں جانتا؟

ابھی تک جو فیصلے کئے ہیں ان سے لگتا ہے کہ سپریم کورٹ نے تمام ذمہ داری خود لی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں اب کسی ادارے کی ضرورت نہیں رہ گئی ہے،قانون بننے میں10دن لگتے ہیں، ایک قانو ن ہے جو ابھی نہیں بنا، اس کو بننے سے پہلے ختم کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ڈائریکٹ اداروں کو حکم دیا ہے، اسٹیٹ بینک کس آئین و قانون کے تحت پیسے دے گا یہ کسی نے نہیں بتایا؟۔وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ مذاکرات کے حوالے سے سراج الحق کی کوششیں خوش آئند ہیں۔سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت نے 14 مئی کی تاریخ دی ہے الیکشن 14 مئی کو ہی ہوں گے، عدالت نے آئین کے تحت تاریخ دی ہے۔انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ رانا ثناء اللہ کون ہوتے ہیں یہ فیصلہ دینے والے کہ 14مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سارے ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہونے پر بات چیت ہو سکتی ہے، کریک ڈاون بند کریں گے تو بات ہو سکتی ہے، حکومت کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے نہ ججز اور بینچ پر، ہر جج کا نام لے کر گالم گلوچ کر رہے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہاکہ خان صاحب!کے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ یہ عید پر کچھ کریں گے، کسی کی خواہش پر الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے۔



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…