کراچی(این این آئی)صوفی بزرگوں کے مزار کے لئے دیئے گئے 3 سونے کے تاج چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔محکمہ اوقاف سندھ کے کلرک محمد علی شاہ کے خلاف شکایت پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہے حیدرآباد میں صوفی بزرگ عبدالوہاب شاہ جیلانی کے
مزار پر گورنر سندھ کی آمد پر 5 تولہ سونے کے تین تاج چڑھائے گئے گورنر سندھ کی روانگی کے بعد تینوں سونے کے تاج محکمہ اوقاف کے کلرک محمد علی شاہ لے اڑا چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری محکمہ اوقاف اور اینٹی کرپشن کو شکایات کے بعد حیدرآباد میں تعینات محکمہ اوقاف ملازم محمد علی شاہ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے سونے کے تاج اور چادریں بھی سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ کلرک کے عہدے پر فائز محمد علی شاہ حیدرآباد کی تینوں مزارات کا انچارج بنا ہوا ہے درگاہ مکی شاہ کی 5 سال کے دوران لاکھوں روپے کی چادریں اور چاندی سونا بھی بیچ دیا گیا ہے صوفی بزرگ عبدالوہاب شاہ کے مزار کی چادریں اور دیگر ملنے والا سامان بھی کلرک ہڑپ کرگیا اینٹی کرپشن نے تحریری شکایت ملنے کے بعد محکمہ اوقاف کے انچارج محمد علی شاہ کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے اینٹی کرپشن کو محکمہ اوقاف کے انچارج کی مبینہ کرپشن کی شکایت جمال الدین نامی سماجی ورکر نے کی ہے ۔