جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملازمین کی تنخواہوں میں 30سے 35فیصد تک بڑھائیں جائیں ، وفاقی وزیر نے تجویز پیش کر دی

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما و وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی ہے اور اس کا حل نکالا جائیگا، عوام کو مہنگائی سے بچانا ہماری ذمے داری ہے، بھلے ترقیاتی فنڈز روکے جائیں مگر تنخواہیں بڑھانا بہت ضروری ہو چکا ہے۔

ڈسٹرکٹ کونسل ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تجویز دوں گا کہ ملازمین کی 30 سے 35 فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں، مزدور کی کم از کم تنخواہ 30 سے 35 ہزار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کو خطرہ ہے، جمہوری طاقتوں کو سوچنا چاہیے کہ ملک اور عوام کو بچانا ہے، اگر ہم نے پارلیمنٹ کو طاقتور نہیں بنایا تو عوام طاقت ور نہیں ہوسکتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج اداروں کا آپس میں ٹکراؤ ہے جس سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے، سیاستدانوں کا فرض ہے کہ عوام کے پیٹ بھرنے کے لیے راستے ڈھونڈے جائیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعلیم کے حوالے سے بہتر اقدامات کیے ہیں، سکھر میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں تھی آج 5 بن چکی ہیں اور چھٹی بننے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ زون کے لیے 400 ایکڑ زمین الاٹ کی ہے، جس سے 20 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا، لوگ چاہتے ہیں کہ ایسا روزگار ملے جس میں کام نہ کرنا پڑے، اب ایسا نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بھی کام کرتے ہیں تو عوام ہمیں دوبارہ منتخب کرتے ہیں، سیاستداں کا کام گالم گلوچ نہیں بلکہ عوامی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیور ٹرانسپلانٹ کے لیے بھارت جانا پڑتا تھا اب سندھ میں مفت علاج ہو رہا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…