جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف کی نااہلی کیلئے آصف علی زرداری کیا کر رہا ہے ؟ شیخ رشید احمد نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری بڑی سیاست کر رہا ہے، وہ شہباز شریف پر آرٹیکل 6 اور اسے نااہل کروا کر اپنی لاڈو کو لانا چاہتا ہے،ملک میں کوئی انہونی نہ ہوئی تو عمران خان دوبارہ حکومت بنائے گا۔

افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی جس کو ٹکٹ دے گی لال حویلی اس کی حمایت کرے گی، حالات کافی سنگین ہو گئے ہیں، پندرہ جون تک فیصلہ ہو جائے گا کہ آئین و قانون کے ساتھ جانا ہے یا جنگ و جدل کیساتھ، راولپنڈی میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے ہم نے بنوائے، الیکشن ہوئے اور کوئی انہونی نہ ہوئی تو عمران خان کی حکومت بنے گی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ پہلی نا اہل حکومت ہے جو عدلیہ سے ٹکراؤ کر رہی ہے، 15 میں سے نو ججز ایک طرف ہیں، یہ بے وقوف ہیں جنہوں نے عدلیہ سے ٹکر لی ہے، یہ واحد حکومت سے جو ٹکراؤ کا راستہ اختیار کر رہی ہے، ہم آپ کے گلے کی ہڈی ہیں، عمران خان زیادہ ذمہ داریاں دینا چاہتے ہیں، ہم نے انہیں کہا کہ ہمیں محدود کام دیا جائے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 10 روپے لٹر پٹرول پھر بڑھا دیا گیا ہے، سارا راولپنڈی سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے، ہم عدلیہ آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، ذاتی خواہش ہے کہ ہماری فوج سے صلح ہو، عمران خان کی لڑائی کسی سے نہیں بلکہ صرف چوروں اور ڈاکوؤں سے ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…