جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

کچے میں آپریشن ، پولیس کا بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کا دعوی

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان(این این آئی)سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی کامیابی سے جاری رہا جس میں اب تک متعدد ڈاکوؤں کو ہلاک و گرفتار کیا جا چکا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی کچہ کراچی میں بھاری ہتھیاروں اور بکتربندگاڑیوں کے ساتھ پیش قدمی مسلسل اتوار کو بھی جاری رہی ،

پولیس نے ڈاکوؤں اور عسکریت پسندوں کے مزید چار ٹھکانوں کو نذر آتش کر کے قبضہ جمالیا ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اور عسکریت پسند گروہوں کے درمیان کچہ کراچی میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ میں متعدد ڈاکو ہلاک اور گرفتار ہو چکے ہیں ، کریمنلز کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں سمگل شدہ ہیوی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کے مسلح دستے نو گو ایریا بستی کابل لٹھانی میں داخل ہوگئے ، خطرناک لٹھانی گینگ کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے علاقے کو قبضہ میں لے لیا گیا، جبکہ بستی غنی لٹھانی میں بھی آپریشن کے بعد پولیس نے کنٹرول سنبھال لیاہے ۔ترجمان کے مطابق پولیس نے نوگو ایریا سمجھا جانے والا ہزاروں ایکڑ رقبہ کو کریمینلز سے کلئیر کروا کر ریاست اور قانون کی رٹ بحال کر دی، پولیس نے اندرون کچہ کراچی بنگلی،افضل لٹھانی اور نوز بند پر کیمپ قائم کر لیے ۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تمام ڈاکو پولیس کی جوابی کاروائی پر بے بس ہوکر جزیرہ نما دریائی جنگل میں روپوش ہو گئے ہیں ۔ترجمان پولیس کے مطابق ریاستی اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے بعد پولیس نے فتح کا نعرہ بلند کر دیا ۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…