جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حکومت اور تحریک انصاف نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کر دی

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سیاستدانوں کو ساتھ بٹھانے کی کوششوں میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی تین رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بھی شامل تھے۔شہباز شریف سے ملاقات کے دوران سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ایک ہی وقت انتخابات موضوع ہیں۔اس موقع پر ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف سے ملاقات کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے لئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں وفد مفاہمت کا پیغام لے کر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچا، وفد میں لیاقت بلوچ اور امیر العظیم بھی شامل تھے۔جماعت اسلامی کے وفد نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سراج الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی تناؤ کم کرنے پر زور دیا، اس موقع پر محمود الرشید، اعجاز چودھری اور شبلی فراز بھی موجود تھے۔اس دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی دعوت دی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال کو سیاسی طریقے سے مل بیٹھ کرحل کرنا ہو گا،ملک اس وقت کسی غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایک ہی وقت پرانتخابات ہوناملک کے لیے بہتر ہے، ایک ہی وقت پرانتخابات ہونا جماعت کا ٹھوس موقف ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…