ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں نے کام بند کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)درآمدات پر پابندیوں کے باعث پاکستان میں اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں نے کام بند کردیاہے۔پاکستان میں اسمارٹ فونز بنانے والی 30 مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی پروڈکشن بند ہوگئی جس کی وجہ سے اسمارٹ فونز کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

موبائل مارکیٹس میں سناٹے ہیں اور دکانداروں کو انتظار ہے تو صرف گاہک کا اور گاہگ آجائے تو قیمت سن کر واپس لوٹ جاتا ہے۔ گاہک ہوں یا دکاندار، سبھی اس صورتحال سے پریشان ہیں جبکہ موبائل سازفیکٹریوں میں خاموشی، مشینری بند اورہزاروں ملازمین کام کی تلاش میں بیٹھے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ماہانہ 25 لاکھ سے زائد سمارٹ فونز تیار کیے جارہے تھے،جس سے ملک کی نوے فیصد ضرورت پوری ہوتی تھی۔سینئر وائس چیئرمین موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن مظفر پراچہ کے مطابق سارا سامان بیرون ملک سے آتا ہے مگر ایل سی نہیں کھل رہی، یہی صورتحال برقرار رہی تو باقی کمپنیاں بھی پاکستان سے چلی جائیں گی۔ درآمدات پر پابندیوں کے باعث پاکستان میں اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں نے کام بند کردیاہے۔پاکستان میں اسمارٹ فونز بنانے والی 30 مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی پروڈکشن بند ہوگئی جس کی وجہ سے اسمارٹ فونز کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…