منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پارک میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان تلخ کلامی، ہاتھا پائی، ایک جج نے قریب پڑا ڈنڈا بھی اٹھا لیا، معروف اینکر کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارک میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان تلخ کلامی، ہاتھا پائی، ایک جج نے قریب پڑا ڈنڈا بھی اٹھا لیا، اس کا دعویٰ معروف اینکر پرسن نسیم زہرا نے ایک ویڈیو بیان میں کیا ہے۔نسیم زہرا کا کہنا تھا کہ خبروں میں آپ نے سنا،

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے چیمبر میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی موجو د تھے اور وہاں انہوں نے اپنی شکایات کیں، اس دوران نا خوشگوار ماحول رہا۔ اینکر نسیم زہرا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد رات3 بجے جوڈیشل کالونی میں واقعہ پارک میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الا حسن موجود تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بتا یا جا رہاہے کہ وہاں بہت زیادہ تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، اس دوران قریب ہی رکھی ایک لکڑ ی کی چھڑی کا بھی استعمال کرنے کی کوشش کی گئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی کافی غصہ آیا، پھر درمیان میں کچھ لوگ آئے اور فریقین کو ہاتھا پائی سے روک دیا۔ اس موقع پر اینکر پرسن نسیم زہراکا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے ججز کی بات کر رہے ہیں، اس سے بد تر کچھ نہیں ہو سکتا، اگر چیمبر اور پارک میں ایسا ہوا تو اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ بینچز پر کیا ہو گا۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے ججوں کے درمیان جھگڑے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…