ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کے بغیر حکومت اور ریاست کا کوئی تصور نہیں،چودھری پرویزالٰہی

datetime 13  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے سابق صدر عمر ڈار، ذوالفقار گھمن اور آصف چٹھہ ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کابینہ نے ہٹ دھرمی اختیار کر رکھی ہے کہ

ہم سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہیں مانتے، سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بنچ میں تمام قابل جج موجود ہیں، عدالتی بل کے خلاف سماعت سے قبل ہی شہباز کابینہ کا بینچ کو مسترد کر دینا غیر جمہوری و غیر آئینی عمل ہے، پاکستان کی تمام وکلاء بار کونسلز اور عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، سپریم کورٹ کے بغیر حکومت اور ریاست کا کوئی تصور نہیں، سپریم کورٹ کو مائنس کر کے کوئی حکومت اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہر صورت میں ہونا ہے، حکومت کو غلط فہمی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد روک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن عوام کا بنیادی حق اور جمہوریت کی روح ہے، آئین اور قانون میں الیکشن فنڈز روکنے کا کوئی تصور موجود نہیں، قومی خزانے میں پیسہ عوام کا ہے شہبازشریف الیکشن فنڈز روکنے والے کون ہوتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ نے اسحاق ڈار کے جھوٹے دعوئوں کا پول کھول دیا ہے، آئی ایم ایف نے حالات مزید خراب ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے، پاکستان میں مزید مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافے کا پہلے ہی بتا دیا ہے، معاشی ترقی کی شرح 0.5 کی کم ترین سطح تک پہنچنے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال سے اب تک مزید دوکروڑ افراد خط غربت سے نیچے جا چکے ہیں جبکہ مزید ایک کروڑ افراد بیروزگاری کی دلدل میں دھنس چکے ہیں، موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کا واحد آپشن صاف اور شفاف الیکشن ہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…