اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی دوسرے روز مزید کمی

datetime 13  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بتدریج تگڑا ہونے لگا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر ریورس گئیر میں رہا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر2.29روپے کی کمی سے 284.33روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی

تاہم دورانیے کے وسط میں ڈیمانڈ کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1.72روپے کی کمی سے284.90روپے کی سطح پر بند ہوئے، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر2روپے کی کمی سے292روپے کی سطح پر بند ہوئی۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے قبل ازیں معاہدے کے لیے دوست ممالک سے 6 تا 7 ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت کی شرط عائد کی تھی جس میں اب نرمی کردی گئی ہے اور اب 3 ارب ڈالر کی تحریری مالیاتی ضمانت پر بھی قرض پروگرام کی بحالی کا عندیہ دیا گیا ہے جس سے قرض پروگرام بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ماہرین کے مطابق درآمدات کے لیے بھی ڈالر کی طلب انتہائی محدود ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے سخت اقدامات کے بعد ایکسپورٹرز بھی اپنی زرمبادلہ میں برآمدی ترسیلات بھنانے لگ گئے ہیں جو مارکیٹ میں رسد میں اضافے کا باعث بن گیا ہے جبکہ سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران ترسیلات زر کی آمد بڑھنے سے سپلائی میں بہتری کے باعث بھی ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 471 روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ میں فی اونس سونے کا نرخ 18 ڈالر اضافے کے بعد 2027 ڈالرز پر آگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…