جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

درفشاں کتنے برس کی ہیں؟ اداکارہ نے پردہ اٹھادیا

datetime 13  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہت ہی مختصر وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ درفشاں نے اپنی عمر سے پردہ اٹھادیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ مجھ میں اور میری چھوٹی بہن میں سات سال کا فرق ہے۔

میری عمر 27 سال ہے اور بہن رامین 20 سال کی ہے اب وہ مجھ سے زیادہ میچور ہوچکی ہے اور مجھے ایڈوائس دے رہی ہوتی ہے اور ہم دونوں آپس میں کپڑے بھی شیئر کرتے ہیں۔درفشاں نے کہا میں ایکٹر بچپن سے بننا چاہتی تھی لیکن میرے ماں باپ نے میری پڑھائی پوری کرائی، مجھے وکیل بننے کا بھی جنون تھا اس لیے میں نے قانون کی تعلیم حاصل کی۔درفشاں نے کہا میں کنجوس نہیں ہوں لیکن اپنے بجائے دوسروں کے اوپر خرچ کرنا پسند کرتی ہوں، جب تک ایک سوٹ 20 بار نہ پہن لوں نیا نہیں لیتی۔ اس میں نے ساری آن لائن شاپنگ ایپ اپنے فون سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔میزبان کے سوال کہ زندگی میں پہلی بار دل کب ٹوٹا تھا؟ کا جواب دیتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ میں عاطف اسلم پر بڑا کرش تھا، میں ان کے گانے سنتی اور سب سے انکے بارے میں باتیں کرتی تھیں، جب پہلی بار میں ان سے ملی تھی تو انکی شادی کو دو دن ہوئے تھے اور میں ان سے ملکر رونے لگی، اس وقت میں بہت چھوٹی اور او لیول میں پڑھتی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…