اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے دو سو ستانوے حلقوں کیلئے 52 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈرافٹ پولنگ اسکیم ڈی آر اوز کے دفاتر میں جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق امیدوار پولنگ اسکیم پر اعتراضات 20 اپریل تک جمع کرا سکیں گے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران 28 اپریل تک اعتراضات پر فیصلہ کرنے کے پابند ہونگے،حتمی پولنگ اسکیم 29 اپریل کو جاری ہوگی۔