ریاض (این این آئی)سعودی وزارت داخلہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی گائیڈ لائینز جاری کر دیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ زائرین جدہ ائیر پورٹ سے پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں سفر کر سکتے ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشنزسے بھی بسوں میں سفر کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ زائرین شاہ عبدالعزیز گیٹ، کنگ فہد، عمرہ گیٹ، اور پیس گیٹ سے حرم میں جا سکتے ہیں۔گائیڈ لائینز کے مطابق خانہ کعبہ کے آس پاس کے علاقوں میں عطیہ جمع کرنا، تمباکو نوشی، بھیک مانگنا، اور تجارت ممنوع ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں