پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سلمان خان کو 30 اپریل تک قتل کرنے کی ایک اور دھمکی

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی متعدد دھمکیوں کا سامنا ہے اور اب انہیں 30 اپریل تک قتل کرنے کی ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔

ایک نامعلوم شخص نے ممبئی پولیس اسٹیشن میں دس اپریل کو رات نو بجے کال کی اور اپنا تعارف جودھپور کے روکی بھائی کے نام سے کرایا۔روکی بھائی نے پولیس کو دھمکی دی کہ وہ 30 اپریل تک سلمان خان کو قتل کردے گا، پولیس نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے کال کرنے والے کی لوکیشن کا پتہ چلا لیا۔قتل کی متعدد دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے حال ہی میں اپنے لیے ایک بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے اور اسے انٹرنیشنل مارکیٹ سے برآمد کرایا کیوں کہ وہ اب تک انڈیا میں لانچ نہیں ہوئی ہے۔دبنگ اسٹار اپنی نئی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کی تشہیر مہم میں مصروف ہیں اور وہ گزشتہ روز ایک تقریب میں اپنی نئی بلٹ پروف گاڑی میں آئے تھے۔سلمان خان کے ساتھ ان کے ساتھی اداکار شہناز گِل، پوجا ہیگدے، سدھارتھ نگم اور دیگر افراد بھی موجود تھے، فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کو عید الفطر کے موقع پر 21 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…