کراچی میں فوڈچین کےآئوٹ لیٹ پر فائرنگ کس سیاسی رہنماء نے کی ؟ پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے
کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کلفٹن میں انٹرنیشنل فوڈ چین کے آئوٹ لیٹ پر فائرنگ میں بلوچستان کے سیاسی رہنماء شاہ زین مری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے میں ملوث فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کی شناخت شاہ زین مری کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کی جانب ملزم کے کلفٹن میں واقعے بنگلے پر چھاپا مارا گیا تاہم ملزم وہاں موجود نہیں تھا اور واقعے میں ملوث سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم شاہ زین مری کا تعلق بلوچستان کے اہم سیاسی گھرانے سے ہے، ملزم نے واقعے کے روز نشے کی حالت میں برگر کا آرڈر دیا اور تاخیر پر آئوٹ لٹ میں فائرنگ کردی جس سے ایک ملازم زخمی ہوا تھا۔دوسری جانب اتوار کی صبح سی ویو پر واقع غیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں ریسٹورنٹ کے منیجر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔خیال رہے کہ2روز قبل کلفٹن میں فوڈچین کے آئوٹ لیٹ میں فائرنگ سے ایک ملازم زخمی ہوا تھا۔