بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رمضان کا آخری عشرہ: مسجد حرام کے زائرین کے لیے ہدایت نامہ جاری

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت داخلہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں زائرین اور نمازیوں کی حفاظت برقرار رکھنے کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کر دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس گائیڈ میں متعدد ہدایات وہی ہیں جو ماہ مبارک کے آغاز میں بھی کی گئی تھیں۔

ان ہدایات کا مقصد حفاظت کو یقینی بنانا اور عبادات کی ادائیگی میں آسانی لانا ہے۔اس گائیڈ میں عمرہ یا نماز کے لیے آتے ہوئے مکہ مکرمہ میں مسجد حرام تک پہنچنے، پبلک ٹرانسپورٹ بسوں، ٹرین سٹیشن، پرائیویٹ کاروں، ٹیکسیوں کو استعمال کرنے، پیدل آمد ورفت، نجی پارکنگ لاٹس اور ان کے مقامات کے متعلق ہدایات درج کی گئی ہیں۔ہدایت نامے میں عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے رہنما اصول بھی بتائے گئے ہیں۔ اس میں مکہ کی سڑکوں پر اور مسجد حرام کے صحنوں میں اور دروازوں کے قریب رہنمائی دینے والے نشانات اورمیڈیا پیغامات کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حفاظت برقرار رکھنے اور عمرہ میں معاون ثابت ہونے والے امور کو بیان کیا گیا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج، عبادت گزاروں اور زائرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہجوم کو روکنے کے لیے مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے اندر چند مقامات پر نماز ادا کرنے سے گریز کریں۔ضیوف الرحمان کو مشورہ دیا گیا ہے وہ راہداریوں، داخلی اور خارجی راستوں پر نماز پڑھنے سے گریز کریں۔ نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور گاڑیوں کے راستے میں بھی نماز نہ ادا کریں۔ واضح رہے رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو مسجد حرام میں زائرین اور عبادت گزاروں کی تعداد 1.049 ملین سے تجاوز کر گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…