منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سابق اوپنر سعید انور کی طرح آئیڈیل بننا چاہتا ہوں، صائم ایوب

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ سابق اوپنر سعید انور کی بیٹنگ سے متاثر ہوں اور لیجنڈری بلے باز کی طرح آئیڈیل بننا چاہتا ہوں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے نوجوان بلے باز صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں پشاور زلمی کے لیے کھیلتے ہوئے کپتان بابراعظم کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، انکے ساتھ کھیل کر لطف اٹھایا۔صائم ایوب نے کہا کہ بابراعظم نے پی ایس ایل میچز کے دوران اوپنگ کرتے ہوئے مجھے اعتماد دیا، میری کوشش ہوگی اپنی دوسری انٹرنیشنل سیریز میں بھی پرفارم کروں۔نوجوان کرکٹر نے سعید انور کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ سابق اوپنر کی بیٹنگ سے متاثر ہوں اور لیجنڈری بلے باز کی طرح آئیڈیل بننا چاہتا ہوں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن میں صائم ایوب نے 12میچوں 341رنز بنائے جس میں 165.53کے اسٹرئیک ریٹ سے بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ 5 نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔افغانستان کے خلاف سیریز میں بائیں ہاتھ کے بلیباز خاطر خواہ کارکرگی دکھانے میں ناکام رہے تھے انہوں نے تین میچز میں محض 66 رنز بنائے تھے جبکہ انکا ٹاپ اسکور 49 رنز تھا۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…