خیبر(این این آئی) ضلع خیبر میں فرنٹئیر کور کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا کانوائے فورٹ سلوپ سے علی مسجد فورٹ جارہا تھا کہ ملک دین خیل کے علاقے میں روڈ کے کنارے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔نتیجے میں دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ایک جے او سی موقع پر شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔