بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہین کو بچپن سے ہی کرکٹ کا جنون ،عشق تھا، ریاض آفریدی

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے کرکٹ کے سفر کے آغاز کی دلچسپ کہانی ان کے بڑے بھائی نے بیان کردی۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی نے اپنے چھوٹے بھائی

شاہین شاہ آفریدی کے بچپن اور کرکٹ میں دلچسپی کے واقعات بیان کیے۔ریاض آفریدی نے کہا کہ شاہین کو میں نے ایک چیز یہ کہی تھی کہ تم نے کبھی میرا نام استعمال نہیں کرنا کہ میں ریاض آفریدی کا بھائی ہوں، تم میں ٹیلنٹ ہوگا تو تم خود سامنے آئو گے۔انہوں نے کہا کہ شاہین کو بچپن سے ہی کرکٹ کا جنون اور عشق تھا، جب بھی میں ٹور سے آتا تھا تو وہ میرے پیڈز اور بلے سے کھیلتا رہتا تھا، یہاں تک کہ وہ پیڈز پہن کر سو بھی جاتا تھا۔ریاض آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم ہارتی تھی تو شاہین آفریدی دو دو دن کھانا نہیں کھاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ایک دن فاٹا انڈر 16 کے ٹرائلز آئے تو میں دبئی میں تھا، شاہین نے فون کر کے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ٹرائل دوں تو میں نے اسے اجازت دی۔ریاض آفریدی نے بتایا کہ شاہین سب سے چھوٹا تھا اور ٹرائلز کے لیے وہ پشاور نہیں جاسکتا تھا تو میں نے دوسرے بھائی سے کہا کہ آپ شاہین کو پشاور لے جائو۔انہوں نے کہا کہ شاہین کو میں نے یہی بولا کہ بیٹا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھیل لیے، مجھے چاہیے کہ آپ ٹیسٹ کرکٹ کھیلو، ایک ریکارڈ آجائے اور میرے گھر میں 2 ٹیسٹ پلیئر ہوں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…