منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی میڈیا کا ہانیہ عامر کی دولت اور کمائی سے متعلق حیران کردینے والا دعوی

datetime 26  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)چند روز قبل بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کے ہمراہ پنجابی فلم ”سردار جی 3” کا ٹریلر جاری کیا جس کے بعد بھارتی تلملا اٹھے۔تب سے ہی ہانیہ خبروں کی زینت ہیں اور بھارتی میڈیا اداکارہ کی زندگی پر کافی باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے، کبھی بھارتی میڈیا ہانیہ کے خلاف زہر اگل رہا ہے تو کبھی ان کے ٹیلنٹ کے لیے انہیں داد دے رہا ہے۔بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بالی وڈ لائف نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی اداکارہ کی دولت سے متعلق دعوی کیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ہانیہ عامر کی مقبولیت پاکستان اور بھارت سمیت سری لنکا ، افغانستان اور بنگلادیش میں بھی ہے۔بالی وڈ لائف نے دعوی کیا کہ ہانیہ عامر کا طرز زندگی انتہائی پرتعیش ہے، ان کا رہن سہن اورکپڑے مہنگے اور لاجواب ہوتے ہیں اور ان کے پاس عالیشان گھر اور گاڑیاں ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق ہانیہ کے پاس آڈی کی ایک سے زائد مہنگی گاڑیاں ہیں جب کہ ان کی سالانہ کمائی بھی تقریبا 50 کروڑ روپے ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی ویب سائٹ نے بتایا کہ ہانیہ عامر شوبز کے کام سے سالانہ 43 کروڑ روپے کماتی ہیں جب کہ اشتہارات اور برانڈز کی کمائی الگ ہوتی ہے،ہانیہ عامر ٹی وی اسکرین کی بھی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور وہ ایک قسط میں کام کرنے کا معاوضہ 4 لاکھ روپے تک وصول کرتی ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بھارتی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ہانیہ عامر نے پنجابی فلم ”سردار جی 3” میں کام کرنے کا کیا معاوضہ وصول کیا۔واضح رہے کہ” سردار جی 3 ”کو دنیا بھر میں(آج) 27 جون کو ریلیز کیا جا رہاہے، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…