منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

سردار جی 3 بھارت میں ریلیز نہ ہونے سے نقصان ہوگا: دلجیت دوسانجھ

datetime 26  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوگار و اداکاردلجیت دوسانجھ نے پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی پنجابی فلم ‘سردار جی 3’ کی ریلیز پر بات کی ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث سرحد پار فنکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے پر مکمل پابندی ہے۔ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی پنجابی فلم ”سردار جی 3” کی ریلیز کوبھی بھارت میں مشکلات کا سامنا ہے، ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف حکومت سے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

تاہم حالات کشیدہ ہونے کے باوجود فلم بنانے والوں نے فلم کا ٹیزر اور پہلا گانا ”سونی لگ دی”ریلیز کردیا ہے جسے ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام اکانٹ پر بھی شیئر کیا۔اس حوالے سے دلجیت دوسانجھ نے ایک انٹرویو میں فلم کی ریلیزکے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ جب فلم بنی تو اس وقت پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ نہیں تھے، اس فلم کی شوٹنگ فروری میں ہوئی اور اس وقت حالات ٹھیک تھے۔انہوں نے کہا کہ حالات خراب ہونے کے بعد یہ فلم اب بھارت میں تو ریلیز نہیں ہوگی، اس لیے فلم بنانے والوں نے فیصلہ کیا ہیکہ اسے اوورسیز ریلیز کیا جائے گا، اس فلم پر پروڈیوسرز کا بہت پیسہ لگا ہوا ہے جب فلم بن رہی تھی تو اس وقت ایسا کچھ نہیں تھا۔دلجیت کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر کے دماغ میں ہے اور انہیں پہلے ہی پتا ہے کہ فلم کے بھارت میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے نقصان ہوگا، جب میں نے فلم سائن کی تھی تو سب کچھ ٹھیک تھا اور اب حالات ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، فلم اوورسیز ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…