منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

گھر سے سبزی خریدنے کیلیے جانے والی 8 لڑکیوں کی 60 سالہ ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد

datetime 26  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شاہ لطیف ٹائون کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے منگل کی شب ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کو شناخت کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے بوڑھی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور پھر اسے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔اب اس خاتون کی شناخت 60 سالہ رقیہ کے نام سے ہوئی جس کی تصدیق شاہ لطیف ٹان تھانے کے اسٹیشن ہیڈ آفیسر(ایس ایچ او)صدر الدین میرانی نے کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متقولہ کی لواحقین نے شناخت کردی ہے وہ ناظم آباد کی رہائشی تھی۔ لواحقین کے مطابق رقیہ گھروں میں صفائی کا کام کرتی تھیں، وہ منگل کی شام پانچ بجے گھر سے سبزی لینے نکلیں اور رات تک گھر واپس نہیں آئیں تھیں۔ متوفیہ کی 8 بیٹیاں تھیں۔پولیس کے مطابق فوری طور پر خاتون کے ناظم آباد سے لاپتہ ہو کر لاش شاہ لطیف سے ملنے کے حوالے سے تعین نہیں ہو سکا تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ خاتون کے ورثا اسے تلاش کرتے ہوئے جناح اسپتال پہنچے تھے جہاں انھوں نے اس کی لاش دیکھ کر رقیہ کی حیثیت سے شناخت کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مقتولہ کے لواحقین کے مطابق وہ تدفین کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ کرینگے جبکہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…