بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر سیاسی و نجی زندگیوں پر اپنی چونکا دینے والی پیشگوئیاں

datetime 26  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر سیاسی و نجی زندگیوں پر اپنی چونکا دینے والی پیشگوئیاں پیش کر کے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس بار نشانے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہیں۔سامعہ خان نے کہا کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہائوس کی شیروانی نکل چکی ہے۔ ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گے۔سامعہ خان نے نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وقت بدل چکا ہے، اور خان صاحب کے نصیب کا سیاسی باب بند ہو چکا ہے۔بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔

انہوں نے ایک نیا دعوی کیا کہ ایک بڑے گھر کی لڑکی ان کے پاس آئی، جو کالے جادو کی مدد سے بلاول بھٹو سے شادی کرنا چاہتی ہے تاکہ خاتون اول بن سکے۔سامعہ خان نے عمران خان کی نجی زندگی پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب وہ چوتھی شادی نہیں کریں گے۔دوسری طرف، بلاول بھٹو زرداری کے لیے ستارے خاصے مہربان دکھائی دے رہے ہیں۔ سامعہ کے مطابق، بلاول جوپیٹر کی خاص پوزیشن کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں، اور یہی سیارہ اس وقت ان پر مہربانی کی بارش کر رہا ہے۔ یہ سال ان کے لیے نہ صرف سیاسی بلکہ ذاتی خوشیوں کے لیے بھی بہت موزوں ہے۔انہوں نے کہاکہ، بلاول کے لیے اس سال شادی کے امکانات روشن ہیں، اور وہ سیاسی اسٹیج کے ساتھ ساتھ شادی کے اسٹیج پر بھی جلوہ گر ہو سکتے ہیں۔سامعہ خان کی یہ پیشگوئیاں جہاں ایک طرف دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر بھی بحث و تبصرے کا طوفان اٹھ چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قسمت کی بساط پر واقعی ان ستاروں کی چال سچ ثابت ہوتی ہے یا سیاست اور تقدیر کوئی نیا موڑ لے لیتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…