بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیلی آرمی چیف نے جنگ کے دوران ایران میں خفیہ کارروائیوں سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 26  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیل کے آرمی چیف ایال زمیر نے حالیہ جنگ کے دوران ایران کے اندر خفیہ فوجی کارروائیوں کا اعتراف کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے “جیو نیوز” کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ایال زمیر نے قوم سے براہِ راست خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ اسرائیلی کمانڈوز نے ایران کے اندر خفیہ مشن سرانجام دیے، جو کہ 12 روزہ جنگ کے دوران انجام پائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، اور جہاں بھی کارروائی کی گئی، وہ مکمل منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کے ساتھ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ اور زمینی دستوں کے درمیان مضبوط کوآرڈینیشن، فریب پر مبنی جنگی حکمت عملی اور بروقت فیصلہ سازی کی بدولت یہ سب ممکن ہوا۔آرمی چیف نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فورسز دشمن کے گہرے علاقوں میں بھی خفیہ طور پر فعال رہیں، جس نے ہماری افواج کو آزادانہ کارروائیوں کی سہولت دی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اعلیٰ اسرائیلی فوجی عہدیدار نے کھل کر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی زمینی افواج ایران میں خفیہ کارروائیوں میں شامل رہی ہیں۔اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ موساد کے اہلکاروں نے ایرانی حدود میں کارروائیاں کی تھیں۔ ان رپورٹس کے ساتھ کچھ ویڈیوز بھی جاری کی گئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ کارروائیاں ایران پر حملے کے آغاز سے کچھ دیر پہلے کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…