پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بل گیٹس کی سابق اہلیہ میلنڈا گیٹس نواسی کو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا گیٹس نے بھی نومولود نواسی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر میلنڈا گیٹس نے

اپنی ننھی نواسی کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں نارنجی رنگ کے لباس میں نواسی کو گلے سے لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم نواسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی پہلے نواسی کو گلے سے لگانے اسے گود میں لینے کے احساس سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے، یہ کل کی ہی بات لگتی ہے جب میں نے پہلی بار جینیفر کو گود میں اٹھایا تھا اور آج اس کی اپنی بیٹی ہے۔انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں جینیفر اور نائل کو والدین کے نئے کردار میں دیکھ کر فخر محسوس کر رہی ہوں۔میلنڈا گیٹس کی انسٹا پوسٹ پر ملالہ یوسف زئی، ناس ڈیلی، سمرتی ایرانی سمیت دنیا بھر سے مشہور شخصیات کی جانب سے مبارک باد موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بل گیٹس اور جینیفر گیٹس نے بھی اس ننھی مہمان کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، تاہم اس میں بھی اس کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تھا اور نہ ہی ابھی تک اس ننھی مہمان کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…