لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو 14اپریل کو طلب کر لیا ۔اسد عمر کو ایف آئی اے لاہور میں 14 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق اسد عمر پی ٹی آئی کی سیاسی مہم کے منیجر تھے، پارٹی کو ملنے والے فنڈز کے ذرائع پر ان سے سوالات ہوں گے۔