پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے ،کبھی فوج سے کبھی سپریم کورٹ سے لڑ رہے ہیں، مشاہد حسین

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں اراکین نے سند طاس معاہدے پر نظر ثانی کیلئے بھارتی خط کا موثر جواب دینے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ڈیم بنائے ،ہم نے احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں کیا،پانی کی تقسیم کے حوالے سے پہلے اپنے تنازعہ کو دور کرکے بھارت کو سخت پیغام دینا ہوگاجبکہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ذخائر پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،

جارحانہ طریقے سے اس معاملے کو لانا بہتر حکمت عملی نہیں ہوگی۔ جمعہ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں قائد حزب اختلاف سینیٹرشہزاد وسیم،محسن عزیز، کامران مرتضیٰ، زرقا سہروردی اور مشاہدحسین سید کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس پیش کیا گیا۔ قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے بتایا کہ بھارت کی طرف سے یک خط بھیجا گیا ہے جس میں سندھ طاس معاہدہ پر نظرثانی کا کہا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے یہ خط انڈس واٹر کمیشن کی توسط سے 25 جنوری 2023 کو حکومت پاکستان کو لکھا۔سنیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ڈیم بنائے ،ہم نے احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت پانی ضائع کرنے کی وجہ سے معاہدے کی ازسر نو تشکیل چایتا ہے،ہم نے دیکھنا ہے کہ بھارت کو واک اور دینا ہے یا نہیں۔انہوںنے کہاکہ پانی کی تقسیم کے حوالے سے پہلے اپنے تنازعہ کو دور کرکے بھارت کو سخت پیغام دینا ہوگااس معاملے کو حل کریں اور پانی کو بچائیں ورنہ ہمارے پاس پانی نہیں رہے گا۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کے اندر قومی اتحاد کی ضرورت ہے،چین سے واپس آیا ہوں وہ ہمارے بہترین شراکت دار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین کا کہنا ہے کہ وہ اس حالات میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مودی کو مذاکرات کا کہتے ہیں طالبان سے بات کرنے کو تیار ہیں پی ٹی آئی سے کیوں نہیں؟۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ ملک کیلئے اندرونی معاملات پر بات چیت کرنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ کبھی کس پر الزام لگا رہے ہیں کبھی کسی پر،کبھی فوج سے کبھی سپریم کورٹ سے لڑ رہے ہیں ،آئین پر عمل تو کرنا ہوگا انتخابات کیلئے،یہی حل ہے۔وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کو 25 دسمبر کو جو خط آیا بھارت سے وہ پہلے کبھی نہیں آیا۔ انہوںنے کہاکہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق یہ خط مبہم تھا،تمام متعلقہ ادارے اس معاملے ھ متحرک ہیں،اس خط کے متن میں ایسا الزام لگایا گیا ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے ہندوستان نے یہ جارحانہ اقدام الیکشن کیلئے اٹھایا۔

کہاکہ جب تک دونوں ممالک جب تک حامی نا بھریں اس ٹریٹی میں کوئی ردو و بدل نہیں ہو سکتا -انہوںنے کہاکہ بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اس لیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے پاکستان نے ثالثی اداروں کے ساتھ رجوع کیا اور حتمی فیصلہ کروایااور جارحانہ طریقے سے اس معاملے کو لانا بہتر حکمت عملی نہیں ہوگی- انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کو اس خط سے متعلق بنا دیا گیا تھا متعلقہ اداروں کو بھی بتا دیا گیا ہے،

اس کا متن میں ایک الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے انڈس سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ہمیں لگتا ہے کہ مودی سرکار نے اپنے اندرونی مقاصد کیلئے استعمال کیا ہے کیونکہ وہاں پر الیکشن آ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اس میں ایکشن ضرور لے سکتا ہے لیکن ابھی تک وہ کچھ کر نہیں سکتے۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ بینک نے معاہدے میں ثالثی کی تھی۔ہمیں اپنے حقوق کا پتہ ہے ہم ہر فورم استعمال کرنا جانتے ہیں

ہم اپنے ذخائر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ وزراء کی پوری لائن خالی ہے ،بار بار توجہ دلانے اور آپ کے احکامات کے باوجود وزراء نہیں آتے ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ جن وزراء کے سوال آتے ہیں وہ آ جاتے ہیں۔قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے ملک میں سیاسی صورتحال پر کہا کہ اس ادھوری اسمبلی میں اپنی خواہش کے مطابق قرارداد لائی گئی،

عدالتوں پر حملہ قرارداد کے زریعے کیا گیا،اس وقت ملک میں فسطائیت کا راج ہے،یہ حکومت فاشزم کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے،اس لاقانونیت جبر کی لمبی لسٹ ہے،اس ملک مین آج ظلم جاری ہے۔ملک بھر مین پی ٹی آئی کے کارکنوان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا سپریم کورٹ کی ثابت قدمی پر عوام انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا ہر قدم آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس پیر کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…