بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

datetime 27  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور اور اس پر عمل درآمد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی نے سکھ میرج ایکٹ 2018متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے جس کے بعد پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے ننکانہ صاحب میں سکھ میرج ایکٹ کے تحت شادی شدہ جوڑوں کے اندراج کے لیے سردار پلوندر سنگھ اور سردار دلجیت سنگھ میرج رجسٹرار مقرر کیے گئے ہیں۔

جنہوں نے ننکانہ صاحب میں اس قانون کے تحت سکھ برادری کے شادی شدہ جوڑوں کے کوائف کا اندراج اور کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا آغاز کردیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے اس قانون کے تحت دوسرے شہروں میں بھی میرج رجسٹرار مقرر کیے گئے ہیں جب کہ اس قانون پر عمل درآمد سے سکھ قوم کے وراثت اور شناختی دستاویزات بنانے کے مسائل حل ہوں گے۔میرج رجسٹرڈ کروانے کیلئے آنے والے دلہا نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ کمیونٹی کے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ حکومت پاکستان نے پہلی مرتبہ سکھ میرج ایکٹ پاس کیا۔

انہوںنے کہاکہ ہم اپنا نکاح درج کروانے اب میری بیوی میرے نام کا آئی ڈی کارڈ بنوا سکے گی میں حکومت پاکستان اور اپنے منسٹر سردار رمیش سنگھ اروڈا کے بے حد مشکور ہیں جنھوں نے ایکٹ پاس کروایا۔رکن پنجاب اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہاکہ پنجاب حکومت نے یہ بل منظور کر کے پوری دنیا میں موجود سکھوں کے دل جیت لیے ہیں۔سکھ میرج ایکٹ 2018کے تحت 18سال سے کم عمر سکھ لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسٹرڈ نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ اس قانون کے عمل درآمد سے سکھ قوم کی وارثت اور شناختی دستاویزات بنانے کے مسائل حل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…