ایڈنبرگ(این این آئی)اسکاٹ لینڈ کی عدالت نے حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالے پاکستانی شہری کو 20برس قید کی سزا سنادی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گھریلو تشدد سے تنگ فوزیہ جاوید اپنے شوہر سے علیحدگی چاہتی تھی جس پر ملزم کاشف انور نے بہانے سے پہاڑی پر لے جاکر دھکا دے دیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق زخمی خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس کے شوہر کاشف نے اسے دھکا دیا جبکہ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ پائوں پھسلنے کی وجہ سے وہ اپنی بیوی کے اوپر گرا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈنبرا میں ہائی کورٹ نے ملزم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپنی حاملہ بیوی کے قتل پر سزا سنائی۔