پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بلوچستان ،سیکیورٹی فورسز کا اہم آپریشن بلوچ نیشنل آرمی کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این ین آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اہم آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کیا گیا ہے

جو عسکریت پسند کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام سے وجود میں آئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچ نیشنل آرمی پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہے اور پاکستان میں درجنوں پْرتشدد دہشت گرد حملوں کی ذمے دار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق گلزار امام 2018ء تک بلوچ ریپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب بھی رہا، وہ بلوچ راجی آجوئی سنگر کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ گلزار امام بلوچ راجی آجوئی سنگر کا آپریشنل سربراہ بھی رہا ہے، اس کے افغانستان اور بھارت کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق گلزار امام کو مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ایک کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گلزار امام عرف شمبے کے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق گلزار امام کی گرفتاری بی این اے اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…