اسلام آباد (این این آئی)پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن فنڈز اور سکیورٹی پلان کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خطوط لکھے گا، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 21 ارب کے فنڈز مرحلہ وار ملنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سکیورٹی پلان کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا جائیگا ،سیکرٹری کمیشن 10 اپریل تک سکیورٹی پلان فائنل کرنے کا کہیں گے۔ذرائع کے مطابق خطوط میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلقہ حصے بھی شامل کئے جائیں گے۔