ریاض(این این آئی)ہم نوجوان نسل کے لیے مستقبل کے کیریئر کے طور پر گیمنگ انڈسٹری کو بطور ٹول استعمال کر سکتے ہیں، ا س میں بہت سے مختلف شعبے ہیں جن کے لیے نئی نسل جنون رکھتی ہے، اور بہت کچھ ایسا ہے جس سے آپ لطف اندوز ہوتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر نے میامی میں مستقبل سرمایہ کاری اقدام (ایف آئی آئی)ترجیح کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران انہوں نے گیمنگ کے مثبت پہلوئوں، سعودی عرب میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کیسے نوجوان نسل اسے کیریئر کے طور پر اپنا رہی ہے پر روشنی ڈالی۔