اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی پریس کانفرنس پر سینئر صحافی و اینکر پرسن منصوعلی خان نے کہا ہےکہ یہ سب صرف نورہ کشتی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔ اپنے وی لاگ میں میں کہا ہے کہ جوں جوں الیکشن کا وقت قریب آئے گا اتحادی جماعتوں کے درمیان دروریاں بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔ سینئر تجزیہ کار نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس پر کہا ہے کہ سابق وزیراعطم نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ فل کورٹ بنائی جائے ، تین رکنی بینچ بنانے کا مقصد کیا ہے ؟ اسی قسم کا بیان مریم اورنگزیب نے بھی دیا تھا ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ فل کورٹ بینچ بنانا چیف جسٹس کی صوابدید ہے وہ چاہے گا تو فل کورٹ بینچ بنے گا وہ نہیں چاہے گا تو فل کورٹ بینچ نہیں بنے گا، آپ جتنا مرضی شور کر لیں جتنی مرضی تنقید کر لیں آپ اس کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔