کراچی (این این آئی)ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح میں3.72فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح35.37فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے9ماہ میں مہنگائی کی شرح 27.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شہروں میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.5 فیصداضافہ جس کے بعد دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 38.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق فروٹ، سبزیاں، مشروبات، آٹا، گندم، گھی اور خوردنی تیل مہنگا ہوا ہے۔کپڑے، گھریلوسامان، گاڑیاں، بجلی، برقی آلات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان کی بلندی پر پہنچ گئی ہیں۔