منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایک پاکستانی یہودی کو عمران خان کے دور حکومت میں اسرائیل جانے کی اجازت ملی ،اس نے پھر کیاکام کیا؟طاہر اشرفی کا حیران کن دعویٰ

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے پاکستان اور اسرائیل کے تجارتی تعلقات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات نہیں ہیں، صرف سیاسی مقاصد کے لیے متفقہ موقف و متنازعہ نہ بنایا جائے۔

ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ ایک پاکستانی یہودی جس کو عمران خان کے دور حکومت میں اسرائیل جانے کی اجازت ملی تھی، اس نے ایک عرب ملک سے پاکستانی اشیا اسرائیل بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق وزارت تجارت یا خارجہ سے این او سی سامنے نہیں آئی، نہ ہی ایسی اطلاع ہے کہ اس کی سرکاری طور پر اجازت دی گئی ہے، تاہم یہ عمل پاکستانیوں کے لیے قابل تشویش تھا۔طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ دکھ کی بات ہے کہ پاکستانیوں کے متفقہ معاملے پر کچھ دوستوں نے سیاست شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں یا مولانا فضل الرحمن کا عمل دخل ہے، اس معاملے کا ذمے دار حکومت، مولانا فضل الرحمن یا مجھے ٹہرانا متفقہ روایت کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے نہ ہی ایسی کوئی کوشش ہو رہی ہے، تحریک انصاف بے بنیاد الزام تراشی بند کرے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…