منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف سپریم کورٹ کے خلاف 1997 والا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں،چودھری پرویزالٰہی

datetime 31  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے معروف ہدایتکار فلم انڈسٹری پاکستان سید نور نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر کامران چیمہ، ہارون وڑائچ، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد بھی موجود تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ

نوازشریف سپریم کورٹ کے خلاف 1997 والا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں، وہ لندن میں بیٹھے سپریم کورٹ کے خلاف سازشوں کی ڈوریاں ہلا رہے ہیں لیکن آج وقت اور حالات بدل چکے ہیں اور قوم جاگ چکی ہے، قوم چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے خلاف سازشوںکا منہ توڑ جواب دے گی، انشاء اللہ سپریم کورٹ آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 141 میں واضح طور پر لکھا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے خلاف قانون سازی نہیں کر سکتی، یہ منافقت اب نہیں چلے گی کہ فیصلہ پی ڈی ایم کے حق میں آئے تو سووموٹو حلال اور فیصلہ پی ڈی ایم کے خلاف آئے تو سووموٹو حرام، نوازشریف اور مریم چاہتے ہیں کہ بنچ چیف جسٹس کی مرضی کے بجائے ان کی مرضی سے بنیں لیکن انشاء اللہ یہ نہیں ہو گا، چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور ان کے ساتھی حق پر کھڑے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا شہبازشریف نے دنیا کے بہترین زرعی صوبہ پنجاب کو ایتھوپیا بنا کے رکھ دیا ہے، آج جس طرح پنجاب میں لوگ آٹے کیلئے قطاروں میں مر رہے ہیں اس طرح کے دردناک مناظر صرف ایتھوپیا میں نظر آتے ہیں، 2002ء سے 2007ء کے درمیان میرے دور میںپنجاب کی ترقی اور خوشحالی کوعالمی اداروں نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے رول ماڈل قرار دیا تھا لیکن آج شہبازشریف اور محسن نقوی پنجاب کیلئے کلنک کا ٹیکہ بن چکے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی محرومیاں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے،

میں نے اپنے حالیہ دور میں فلم انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے ایک ارب روپے کا فنڈ دیا تھا جس سے فلم سٹوڈیوز کو جدید کیمرے اور سائونڈ ڈیزائننگ کے آلات مہیا کیے جانے تھے، اس کے علاوہ فنکاروں کی اکیڈمی کے قیام سمیت فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے حل پر خرچ ہونے تھے، جدید سٹوڈیوز کی فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار ہو چکی تھی لیکن حکومت تبدیل ہونے کے بعد آج تک اس منصوبے پر بعد میں آنے والی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری کے اس منصوبے کو مکمل کرنے اور اس کو مزید ترقی دینے کا جذبہ آج بھی رکھتا ہوں، دنیا میں جتنی بھی فلم انڈسٹریز ہیں سب حکومتی سپورٹ سے ہی چلتی ہیں۔ سید نور نے چودھری پرویزالٰہی کے خیر سگالی جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی فلم انڈسٹری اور فنکار برادری کیلئے درد دل رکھتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ جب بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں موقع دیا تو یہ اپنے منصوبے ضرور مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں امام خمینی نے آ کر فلم انڈسٹری ’’فارابی‘‘ کی بنیاد رکھی تھی جس سے ایران کی فلم انڈسٹری نے بہت ترقی کی، ہماری فلم انڈسٹری چودھری پرویزالٰہی کی کاوشوں کی شکرگزار ہے کہ انہوں نے ہمیشہ فلم انڈسٹری اور فنکاروں کو سپورٹ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…