عمران نذیر پر خاتون نے رقم لے کر اپارٹمنٹ نہ دینے کا الزام عائد کر دیا

  جمعہ‬‮ 31 مارچ‬‮ 2023  |  22:07

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی عمران نذیر پر خاتون نے رقم لے کر اپارٹمنٹ نہ دینے کا الزام لگا دیا، ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ مدیحہ بی بی نامی خاتون نے کرکٹر عمران نذیر کیخلاف لاہور کی سول عدالت سے رجوع کیا ہے، خاتون کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جج محمود افضل شاہ نے آئندہ سماعت پر عمران نذیر سمیت دیگر فریقین سے جواب مانگ لیا ہے۔ خاتون نے اپنی درخواست میں کہا کہ عمران نذیر کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 42 لاکھ دے کر اپارٹمنٹ بک کروایا تاہم انہوں نے تاحال اپارٹمنٹ قبضہ دیا نہ ہی رقم واپس کی۔ خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ قومی ہیرو سمجھ کر عمران نذیر پر اعتماد کیا لیکن انہوں نے مجھے دھوکہ دیا، عدالت سے گزارش ہے کہ میری رقم یا پھر اپارٹمنٹ مجھے دلوایا جائے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎