بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کے کئی روز سے لاپتہ میڈیا انچارج اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے

datetime 31  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ پی پی آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کئی روز سے لاپتہ میڈیا انچارج اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے آج مظاہروں کی کال دے رکھی تھی۔ اظہر مشوانی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ

بخیروعافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں، گذشتہ 8 دنوں میں عوام کی دعاوں ، کاوشوں اور سپورٹ نے ساری عمر کیلئے مقروض کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ تحریک انصاف کے دیگر اسیران جلد اپنی فیمیلیز کے ساتھ افطار کریں۔دوسری جانب تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے کہا ہے کہ اظہر مشوانی کا اغوابدترین ریاستی دہشتگردی ہے۔اظہر مشوانی کے اغواکے خلاف پنجاب بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرا دیئے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت سستے آٹے کی آڑ میں موت بانٹ اور انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے ،مفت آٹے کی آڑ میں عوام اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ تحریک انصا ف عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آکر انشائاللہ ملک کو بحرانوں کی اس دلدل سے باہر نکال دے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…