جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے مزید رہنمائوں ، سابق صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی کیخلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات شروع

datetime 31  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید رہنمائوں و سابق صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ،سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد ، سابق ایم پی اے لطیف نذر 4اپریل ،سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو ، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، شکیل شاہد کو تین اپریل کو طلب کر لیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد ، خیال احمد کاسترو کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا ، سابق ایم پی ایز محمد لطیف نذر ،ملک عمر فاروق ، شکیل شاہد کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ، ہائی وے ڈویژن میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ، سابق صوبائی وزیر حافط ممتازاحمد نے ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی ، لوکل گورنمنٹ ، کمیونیٹی ڈویلپمنٹ میں گھپلے کئے، حافظ ممتاز احمد نے اپنے حلقے میں 268 ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں۔سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو نے اپنے حلقے میں 151 ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں،خیال احمد کاسترو پر ہوم اکنامکس کالج کی تعمیر ، بورے والا کرکٹ گراونڈ ، ریجنل بلڈ سنٹر کی تعمیر میں گھپلے کا الزام ہے ۔ سابق ایم پی اے محمد لطیف نذر نے اپنے حلقے میں 123 ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں،محمد لطیف نذر نے تمام ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے من پسند اور فرنٹ مینوں کو دئیے،لطیف نذر نے ٹھیکے مارکیٹ ریٹس سے زیادہ قیمت پر دئیے ،لطیف نذر کی تمام ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونیوالا میٹریل ناقص ہے ۔

لطیف نے تمام پیسے ہڑپ کر لیے مگر منصوبے نامکمل ہیں ، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق نے اپنے حلقے میں 197 ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں،ملک عمر فاروق نے ٹھیکے من پسند افراد کو دیکر کروڑوں روپے کمیشن وصول کیا ،سابق ایم پی اے شکیل شاہد نے اپنے حلقے میں 177 ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں،شکیل شاہد نے پیسے ہڑپ کر لیے مگر بیشتر سکیمیں نامکمل ہیں ۔سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد ، سابق ایم پی اے لطیف نذر کو چار اپریل کو طلب کر لیا،سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو ، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، شکیل شاہد کو تین اپریل کو طلب کر لیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…